Monday , September 24 2018
Home / شہر کی خبریں / فن اداکاری کے فروغ میں تھیٹرس کا کلیدی رول

فن اداکاری کے فروغ میں تھیٹرس کا کلیدی رول

فن اداکاری کے فروغ میں تھیٹرس کا کلیدی رول 9 ویں قاد رعلی بیگ تھیٹر فیسٹول کا افتتاح ، گورنر نرسمہن کا خطاب

فن اداکاری کے فروغ میں تھیٹرس کا کلیدی رول
9 ویں قاد رعلی بیگ تھیٹر فیسٹول کا افتتاح ، گورنر نرسمہن کا خطاب
حیدرآباد /7 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) گورنر ای ایل ایل نرسمہن نے تھیٹر کو فنکار کی اختراعی تدریجی اور کلاسیکی صلاحیتوں کے اظہار کا کلیدی ذریعہ قرار دیا اور کہا کہ فنکاروں کی صلاحیتوں میں فروغ کیلئے تھیٹر کا غیر معمولی رول ہے اور تھیٹرس کی حوصلہ افزائی کرنا سماج کی ایک اہم ذمہ داری بھی ہے ۔ مسٹر نرسمہن آج یہاں شلپا کلاویدیکا میں 9 ویں قادر علی بیگ تھیٹر فیسٹول 2014 کا افتتاح کرنے کے بعد فنکاروں اور اہل ذوق سامعین سے خطاب کر رہے تھے ۔گورنر نے تھیٹر کے احیاء اور فروغ کیلئے محمد علی بیگ کی ستائش کی ۔ قادری علی بیگ تھیٹر فاؤنڈیشن کے اس باوقار فیسٹول کے افتتاح کے موقع پر قادر علی بیگ تھیٹر فیسٹول کے ڈائرکٹر محمد علی بیگ نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا ۔ ممتاز اداکار ڈاکٹر موہن اگاسے نے اپنے خطاب کے دور عالمی شہرت یافتہ اس تھیٹر فیسٹول کے بارے میں تفصیلات بیان کیا ۔ مصروف ادکارہ و رقاصہ وانی گنپتی نے کلیدی خطبہ میں بتایا کہ شہر حیدرآباد کی تہذیبی ترقی میں اس فیسٹول کا نمایاں رول ہے ۔ شہری زندگی پر سرکردہ کلاسیکی و آرٹ اداکار گریش کرناڈ کے ڈرامہ سے اس فیسٹول کا آغاز ہوا ۔ جس میں شہری زندگی کے مختلف حالات کو کئی انداز میں جھلکایا گیا کہ کس طرح کامیابی کی دوڑ میں اپنے مقصد کا انتھک پیچھا کیا جاتا ہے ۔ اس ڈرامہ میں کرب و اضطراب ، بے چینی ، جذبات اور مزاح کے کئی پہلوؤں کو حقیقی روپ میں پیش کیا گیا۔ ممبئی کی پرائم ٹائم تھیٹر کمپنی نے ’’ بوائیلڈ بینس آن ٹوسٹ‘‘ پیش کیا ۔ جس کے ہدایت کار للت دوبے ہیں۔ اہم اداکاروں میں جوئے سینو گپتا ، دیپیکا امین ، انوشکا سہانی وغیرہ شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT