Sunday , November 19 2017
Home / دنیا / فن لینڈ میں کئی افراد کو چاقو گھونپ دیا گیا، حملہ آور گرفتار

فن لینڈ میں کئی افراد کو چاقو گھونپ دیا گیا، حملہ آور گرفتار

ہلسنکی ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) فن لینڈ کے جنوب مغربی شہر ترکو میں پولیس نے ایک مشتبہ حملہ آور کو گولی مار کر زخمی اور گرفتار کرنے کے بعد کہا کہ اس شخص نے ترکو میں کئی افراد کو چاقو گھونپ کر زخمی کردیا تھا۔ پولیس نے ٹوئیٹر پر پیغام دیا کہ ’’پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو پاؤں پر گولی مار کر زخمی کردیا۔ اس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ہم عوام کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ وسطی ترکو میں (غیرضروری) گھومنے سے گریز کریں‘‘۔ پولیس نے چاقوزنی کے اس حملہ میں زخمی ہونے والوں کی تعداد نہیں بتائی۔

TOPPOPULARRECENT