Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / فن لینڈ میں ے روزگاروں کو 587ڈالرس ماہانہ ادا کئے جائیں گے

فن لینڈ میں ے روزگاروں کو 587ڈالرس ماہانہ ادا کئے جائیں گے

ہیلسکنی:فن لینڈیوروپ کاپہلا شہر بن گیا ہے جو اپنے بے روزگار شہریوں کو ماہانہ 560یورو(587ڈالرس) ادا کریگا‘ تاکہ اس سماجی تجربے کے ذریعہ حکومت غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ کو یقینی بناسکے۔

مقامی سرکاری ایجنسی کے ای ایل اے کے اوللی کنگاس نے آج کہاکہ یکم جنوری سے دوسال کے تجربے کے طور پر 2000افرادکو منتخب کیاجائے گا جو مذکورہ اسکیم سے مستفید ہوں گے

۔یہ منتخب2000بے روزگار افرا دکوہرماہ560یورودئے جائیں گے ‘ جس کے خرچ کے متعلق ان پرکوئی جوابدہی عائد نہیں کی جائے گی’ اگر وہ پہلے سے کوئی مرعات حاصل کرچکے ہیں تو مذکورہ رقم سے پیسے وصولے جائیں گے۔

پچھلے سال نومبر میں کئے گئے سروے کے مطابق فن لینڈ جس کی آبادی 5.5ملین ہے اور اس میں بے روزگاری کی شرح 8.1فیصد ہے مجموعی طور پر 213,000لوگ یہاں بے روزگار ہیں جو پچھلے سال کے برابر ہے۔

TOPPOPULARRECENT