Tuesday , June 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / فن کی ہیٹ ٹرک رائیگاں‘ آسٹریلیا 111رنز سے فاتح

فن کی ہیٹ ٹرک رائیگاں‘ آسٹریلیا 111رنز سے فاتح

ملبورن۔14فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) چار مرتبہ کی عالمی چمپئن آسٹریلیائی ٹیم نے روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف ورلڈکپ کے اپنے افتتاحی مقابلہ میں 111رنز کی کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ ٹاس جیت کر بیٹنگ کیلئے مدعو کئے جانے پر آسٹریلیائی ٹیم نے اوپنر آرون فنچ کی سنچری اور کپتان جارج بیلی کے ہمراہ میکس ویل کی نصف سنچری کی بدولت 342/9کا اسکور بنایا ۔ جوا

ملبورن۔14فبروری( سیاست ڈاٹ کام ) چار مرتبہ کی عالمی چمپئن آسٹریلیائی ٹیم نے روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف ورلڈکپ کے اپنے افتتاحی مقابلہ میں 111رنز کی کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ ٹاس جیت کر بیٹنگ کیلئے مدعو کئے جانے پر آسٹریلیائی ٹیم نے اوپنر آرون فنچ کی سنچری اور کپتان جارج بیلی کے ہمراہ میکس ویل کی نصف سنچری کی بدولت 342/9کا اسکور بنایا ۔ جوابی اننگز میں انگلش ٹیم 41.5اوورس میں 231رنز پر ڈھیرہوگئی ۔ جیمس ٹیلر نے 90گیندوں میں 11چوکوں اور دو چھکوں کے ہمراہ ناقابل تسخیر 98رنز بنائے لیکن اُس وقت تک کافی دیر ہوچکی تھی جیسا کہ 22اوورس میں انگلش ٹیم کا اسکور 92/6تھا ۔ آسٹریلیا کے لئے آل راؤنڈر میچل مارش نے شانداربولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9اوورس میں 33رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ دیگر بولروں میں میچل جانسن نے 8اوورس میں 36رنز اور میچل اسٹارک نے 9اوورس میں 47رنز کے عوض فی کس دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ قبل ازیں آسٹریلیا نے 70/3 کی ناقص شروعات کے باوجود ایک ہمالیائی اسکور بنایا ۔ کیونکہ اوپنر فنچ نے 128گیندوں میں 12چوکوں اور تین چھکوں کے ہمراہ 135رنز بنائے جب کہ کپتان بیلی نے 69گیندوں میں تین چوکوں پر مشتمل اپنی اننگز میں 55رنز اسکور کئے ۔ دریں اثناء جارحانہ بیٹسمین میکس ویل نے 40گیندوں میں 11چوکوں کے ہمراہ 66رنز کی اننگز کھیلی اور براڈ ہاڈین نے 14گیندوں میں پانچ چوکوں پر مشتمل اننگز میں 31رنز بنائے ۔ اسٹیون فن نے 50ویں اوورکی آخری 3گیندوں میں ہیٹ ٹرک لینے کے علاوہ 10اوورس میں 41رنز عوض 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

TOPPOPULARRECENT