Thursday , July 19 2018
Home / شہر کی خبریں / فن گامہ شو 2017 کی تیاریاں مکمل

فن گامہ شو 2017 کی تیاریاں مکمل

20 جنوری کو للت کلاتھورانم ( اوپن تھیٹر ) میں پروگرام
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : دسویں سیاست شاپنگ دھوم کے بمپر ڈرا کے موقعہ پر پیش کیا جانے والا کے بی جانی کا حیدرآبادی فنگامہ شو جو 20 جنوری ہفتہ شام 6-30 بجے للت کلاتھورانم باغ عامہ نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ اس شو کے کوآرڈینٹر مسٹر خیر الدین بیگ جانی کے مطابق فنگامہ شو میں نئی تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔ منفرد انداز کے انوکھے دلچسپ پروگراموں کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ چنانچہ 2017 کے فن گامہ شو میں شائقین کو متعدد نئے پروگرامس دیکھنے کو ملیں گے جو ان کے دلوں کو چھولیں گے ۔ صوفیانہ رنگ کے تحت خصوصی نغمے ڈھولک کے گیتوں کا امتزاج اس پروگرام کی خصوصیت میں شمار کیا جائے گا ۔ نوجوان صوفی گلوکار عمران خاں اور محمود عبادی راحتیں کے زیر عنوان صوفیانہ کلام و گیتوں کے ذریعہ اپنے فن کا مظاہرہ پیش کریں گے ۔ فن گامہ شو کا ایک اہم پروگرام ڈھولک کے گیت انفرادی اہمیت کا حامل رہے گا ۔ بھولی بسری یادوں کو تازہ کرنے کے لیے مشہور گلوکارہ انجلی اپنے ہمنواں ساتھی گلوکاروں کے ساتھ ڈھولک کے گیتوں سے شائقین کو محفوظ کریں گے فن گامہ شو میں ان نئے پروگراموں کے علاوہ کامیڈی اور موسیقی کو اہمیت دی گئی ہے ۔ مزاح کی چاشنی سے مسرور کرنے کے لیے حیدرآبادی مزاحیہ فنکار دولت رام ، منور علی مختصر ، سید شہاب الدین ، شبیر خاں اور سورنا کرن کامیاب سعی کریں گے ۔ حیدرآباد کی نامور گلوکارہ وجئے لکشمی اپنے مخصوص نغموں کے ہمراہ فنگامہ شو میں شرکت کریں گی ۔ اس کے علاوہ گلوکار احتشام ، مخدوم ، صفی ملک اور سمرن نئے پرانے ہٹ فلمی نغموں کو پیش کریں گے ۔ فن گامہ شو 2017 کا قابل توجہ پروگرام حیدرآبادی فلمسٹارس کی آمد کا ہوگا ۔ فلمسٹار عدنان ساجد خاں ( گلو دادا ) ، راجو سری واستو ( اسمعیل بھائی ) ، عزیز ناصر ، اکبر بن تبر وغیرہ نہ صرف اسٹیج پر جلوہ افروز ہوں گے بلکہ شائقین کی فرمائش پر خصوصی ڈائیلاگس و آئٹمس بھی سنائیں گے ۔ پروگرام کی اینکر عائشہ ہوں گی ۔ Youtube پر دھوم مچانے والے کراک حیدرآبادی کے شہباز خاں اپنے ساتھیوں کے ساتھ خصوصی جھلکیاں پیش کریں گے ۔ انٹرنیشنل طبلہ نواز سردار خاں اپنے ساتھی سازندوں کے ساتھ شو کی دھنیں ترتیب دیں گے ۔ لافٹر فیم طبلہ نواز سلطان احمد کا کامیڈی آئٹمس پر سنگت کریں گے فن گامہ شو میں داخلہ مفت رہے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT