Wednesday , July 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / فواد عالم نے یویو ٹسٹ میں نوجوان کرکٹرس کو مات دی

فواد عالم نے یویو ٹسٹ میں نوجوان کرکٹرس کو مات دی

کراچی ۔11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے ڈھیر لگانے کے باوجود سلیکٹروں کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام فواد عالم نے ایک مرتبہ پھر حکام بالا کو آئینہ دکھاتے ہوئے 32 سال کی عمر میں یویو ٹسٹ میں 19 نشانات کا متاثر کن اسکور حاصل کر کے سب کو حیران کردیا۔آئندہ ماہ پاکستانی ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں متعدد کھلاڑیوں کے فٹنس ٹسٹ لیے گئے۔۔دورہ انگلینڈ کے لئے جن کھلاڑیوں کو فٹنس ٹسٹ کے لیے طلب کیا گیا ان میں فواد عالم کا نام بھی شامل ہے اور فٹنس ٹسٹ میچ میں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19نشانات لے کر سلیکٹرز کے لیے وہ تمام عذر ختم کر دیے ہیں جو ان کے ٹیم سے اخراج کا سبب بن سکتے ہیں۔
فواد عالم نے اپنی عمدہ کارکردگی سے اپنے سے کم عمر کے کھلاڑی حسن علی، بابر اعظم اور فخر زمان کے سر بھی شرم سے جھکا دیے جو 18نشانات حاصل کر سکے۔ان کے مقابلے میں کپتان سرفراز احمد نے 17.4 اسکور کیا جبکہ 25سالہ نوجوان وکٹ کیپر محمد رضوان 21 اسکور کے ساتھ سرفہرست رہے ۔فواد عالم نے گزشتہ ڈومیسٹک سیزن کے 10 فرسٹ کلاس میچوں میں 40.71 کی اوسط سے 570 رنز اسکور کئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT