Friday , January 19 2018
Home / دنیا / فوجی امداد کی منسوخی کے بعد امریکہ سے پاکستان کا تعاون ختم

فوجی امداد کی منسوخی کے بعد امریکہ سے پاکستان کا تعاون ختم

واشنگٹن ۔ 10جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے آج امید ظاہر کی کہ پاکستان دہشت گرد گروپس کو اپنی سرزمین پر سحت مقابلہ کیلئے اپنی آمادگی ظاہر کرے گا۔ اطلاعات ملی ہیں کہ پاکستان نے امریکہ کے ساتھ سراغوں کے تبادلہ میں تعاون ترک کردیا ہے کیونکہ امریکہ نے اس کی فوجی امداد معطل کردی ہے۔ ایک سمینار کے دوران جس کا عنوان پاکستان میں فوجی ماحول کے اثرات تھا، تقریر کرتے ہوئے وزیردفاع خرم دستگیر خان نے کہا کہ نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو ’’بلی کا بکرا‘‘ بنا رہا ہے تاکہ افغانستان کی جنگ میں اپنی ناکامیوں کی پردہ پوشی کرسکے۔ پاکستان اپنی قربانیوں کا صلہ نہیں چاہتا لیکن خود کو تسلیم کروانا چاہتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT