Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / فوجی جارحیت کی مذمت : میک کین

فوجی جارحیت کی مذمت : میک کین

یونخ۔14فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کے رکن سینٹ جان میک کین نے آج حکومت شام کی مذمت کی کہ روس کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ طئے پانے کے باوجود روس نے فوجی جارحیت کی حکومت شام کو اجازت دے دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ اگر اس معاہدہ پر عمل آوری ہورہی ہے تو حکومت شام کی فوجی کارروائی لازمی طور پر فوجی جارحیت کے زمرہ میں شامل کی جائے گی ۔ اگر بشارالاسد حکومت جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جارحیت جاری رکھے تو اُسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ 17 ممالک نے جو شام کے امدادی گروپ کے ارکان ہیں جن کی مشترکہ صدارت روس اور امریکہ کے سپرد ہے جمعہ کے دن اتفاق رائے سے جنگ بندی کا معاہدہ کیا ہے اور شام میں اندرون ایک ہفتہ اسے نافذ کرنے کا تیقن دیا ہے ۔ محصورہ قصبوں تک انسانی بنیاد پر امداد سربراہ کرنے کی اجازت دی جائیگی۔

TOPPOPULARRECENT