Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / فوجی جوان کی موت پر وزیر دفاع کا تبصرہ سے انکار

فوجی جوان کی موت پر وزیر دفاع کا تبصرہ سے انکار

نئی دہلی ؍ جموں 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع منوہر پاریکر نے مہاراشٹرا میں ایک جوان کی حالیہ موت پر تبصرہ سے آج انکار کیا لیکن کہاکہ آرمی سے کہا گیا ہے کہ سپاہیوں کی شکایات کی مناسب ڈھنگ سے یکسوئی کے لئے جتن کرے۔ پاریکر نے لوک سبھا کو بتایا کہ مہاراشٹرا کے دیولالی کنٹونمنٹ میں پیش آئی رائے میتھیو کی موت پر کچھ بھی تبصرہ کرنا بدگمانی ہوگا کیوں کہ پولیس نے ایک کیس درج کرلیا ہے اور اس واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ میتھیو 3 مارچ کو دیولالی کنٹونمنٹ کے ایک متروکہ بیارک میں پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا تھا۔ لوک سبھا میں ہی وقفہ سوالات کے دوران مملکتی وزیر برائے دفاع سبھاش بھامرے نے کہاکہ گزشتہ سال مقبوضہ کشمیر میں واقع دہشت گردی کے ٹھکانوں پر کیا گیا سرجیکل حملہ دہشت گردوں کو قابل لحاظ جانی نقصان پہنچایا۔ اُنھوں نے کہاکہ اِس حملہ سے دہشت گردوں اور اُنھیں مدد فراہم کرنے والوں کو خاصہ نقصان ہوا ہے۔ اِس سے سکیوریٹی فورسیس کے حوصلے بھی بلند ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT