Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / فوجی سربراہان نے ملک کی سکیورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا

فوجی سربراہان نے ملک کی سکیورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا

نئی دہلی ۔ /17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) فوج ، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان پر مشتمل بااختیار چیف آف اسٹاف کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوا جس میں ہند ۔ چین سرحد کے بشمول سکیورٹی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔ ڈوکلم میں دونوں ممالک کے مابین تعطل پایا جاتا ہے اور منگل کو چین کی فوج نے ہندوستانی علاقے میں گھسنے کی کوشش کی تھی ۔ ذرائع نے بتایا کہ ملک کو درپیش بیرونی سلامتی کے علاوہ سرحدوں کی صورتحال پر غور و خوص کیا گیا ۔ یہ اجلاس ایسے وقت ہوا جبکہ دو دن قبل ہندوستانی فوج نے سرحد پر چین کی فوج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا تھا ۔ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے سپاہیوں نے دو علاقوں میں دراندازی کی کوشش کی ہے لیکن چوکس ہندوستانی فوج نے ان دونوں کوششوں کو ناکام بنادیا اور دونوں طرف کی فوج کو معمولی نقصان ہوا ۔ تاہم روایتی بیانر ڈرل کے بعد صورتحال قابو میں آگئی ہے ۔ دونوں طرف کی فوج اپنے ٹھکانوں پر واپس ہوگئی ۔ ہندوستان و چین کے مابین لیہہ میں فلیگ میٹنگ ہوئی جس میں اس واقعہ کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT