Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / فوجی سربراہ کا سڑک کے غنڈہ سے تقابل،کانگریس لیڈرکا ریمارک

فوجی سربراہ کا سڑک کے غنڈہ سے تقابل،کانگریس لیڈرکا ریمارک

نئی دہلی ۔ /11 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر سندیپ ڈکشٹ نے فوجی سربراہ بپن راوت کا موازنہ سڑک کے غندہ سے کرتے ہوئے ایک تنازعہ کھڑا کردیا ۔ بی جے پی نے ان کے پارٹی سے اخراج اور سونیا گاندھی سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا ہے ۔ کانگریس نے ڈکشٹ کے تبصرہ سے خود کو لاتعلق قرار دیا جبکہ کانگریس لیڈر نے ان ریمارکس سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے معذرت خواہی کرلی ۔ شیلا ڈکشٹ کے فرزند سندیپ ڈکشٹ نے کہا کہ جب ہمارے فوجی سربراہ کسی سڑک کے غنڈہ کی طرح بیان دیتے ہیں تو اچھا نہیں لگتا ۔ ہماری فوج پاکستانی مافیا فوج کی طرح نہیں جو سڑک کے غنڈوں کی طرح بیانات دیتی ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT