Tuesday , December 12 2017
Home / پاکستان / فوجی عدالت سے سزا یافتہ ملزم کی درخواست مسترد

فوجی عدالت سے سزا یافتہ ملزم کی درخواست مسترد

اسلام آباد ۔ 22 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے فوجی عدالتوں سے موت کی سزا کے خلاف اعلیٰ عدالتوں میں درخواست دائر کرنے کیلئے ضروری دستاویزات فراہم کرنے سے متعلق دائر کی گئی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس درخواست کو متعلقہ فورم یعنی ہائیکورٹ میں دائر کیا جائے۔یہ درخواست فوجی عدالت سے موت کی سزا پانے والے سوات کے رہائشی مجرم حیدر علی کی طرف سے دائر کی گئی تھی۔حیدر علی اُن پہلے چھ مجرموں میں شامل ہیں جنہیں فوجی عدالتوں نے کچھ عرصہ قبل سکیورٹی فورسز اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کے الزام ثابت ہونے پر موت کی سزا سنائی تھی۔درخواست گزار کے وکیل ذوالفقار بھٹہ نے بتایا کہ اُنھوں نے پشاور ہائی کورٹ میں اس سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی تاہم عدالت عالیہ نے یہ درخواست اس اعتراض کے ساتھ واپس کردی تھی کہ اس کے ساتھ نہ تو فوجی عدالت کے فیصلے کی نقل اور نہ ہی متعلقہ دستاویزات لف کی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT