Tuesday , November 13 2018
Home / شہر کی خبریں / فوجی عہدیداروں نے ملٹری اسپتال میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی

فوجی عہدیداروں نے ملٹری اسپتال میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی

حیدرآباد۔7۔ نومبر (یواین آئی) دیوالی کے موقع پر میجر جنرل این سرینواس راؤ، جنرل آفیسر کمانڈنگ تاسا اور بریگیڈیر ایم ڈی اپادھیائے اسٹیشن کمانڈر نے دفاعی عہدیداروں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ملٹری اسپتال سکندرآباد میں زیر علاج افراد کی عیادت کی۔انہوں نے دیوالی کے موقع پر ان مریضوں میں مٹھائیوں کی تقسیم کرتے ہوئے ان کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ پریس نوٹ میں کہا گیاکہ سرحدوں اور فیلڈ ایریا میں خدمات انجام دینے والے فوجیوں کے خاندانوں میں بھی مٹھائیوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔

TOPPOPULARRECENT