Saturday , November 25 2017
Home / Top Stories / فوجی کارروائی میں یمن کے 40 افراد ہلاک

فوجی کارروائی میں یمن کے 40 افراد ہلاک

عدن ۔27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 28 حوثی باغی اور 12 یمنی فوجی آج جنوبی صوبہ شبوہ میں ہلاک ہوگئے جبکہ سرکاری افواج نے باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں پر قبضہ کرنے کے لئے یلغار کی۔ صدر عبدالرب منصور ہادی کی وفادار فوج نے ضلع بیہان میں جو صوبہ ماریب اور شبوہ کی سرحد پر واقع ہے، حملہ کردیا۔اس پر لڑائی کا آغاز ہوگا۔ شبوا واحد علاقہ ہے جس پر باغی اب بھی قابض ہیں اور سعودی زیرقیادت مخلوط عرب اتحاد کو گزشتہ سال یہاں سے پسپا کردیا گیا تھا۔ دیگر چار جنوبی صوبوں سے بھی باغی پسپا ہوگئے تھے۔ 28 حوثی باغی اور 12 فوجی آج کے سعودی زیرقیادت جارحانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔ تاحال یمن کی خانہ جنگی میں 7,000 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT