Tuesday , July 17 2018
Home / سیاسیات / فوج اور دیگر سکیورٹی فورسیس کی موثر خدمات : راج ناتھ سنگھ

فوج اور دیگر سکیورٹی فورسیس کی موثر خدمات : راج ناتھ سنگھ

احمد آباد ۔ /10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ فوج اور دیگر سکورٹی فورسیس موثر خدمات انجام دے رہی ہیں اور کسی بھی ہندوستانی کا سر جھکنے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کے فوجی کیمپ پر حملے کے بارے میں فی الحال تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا کیونکہ اس کے خلاف کارروائی ہنوز جاری ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے یہاں ایک تقریب میں شرکت کے موقع پر موجود اخباری نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمیںاطلاع ملی ہے کہ کارروائی ہنوز جاری ہے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ کارروائی کے اختتام سے قبل تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا ‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ’’میں یقین دلاتا ہوں کہ ہماری فوج اور سکیورٹی فورسیس موثر انداز میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اور ذمہ داری نبھارہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT