Thursday , April 19 2018
Home / دنیا / فوج اور غیر قانونی کانکنوں کے تصادم میں 18 ہلاک

فوج اور غیر قانونی کانکنوں کے تصادم میں 18 ہلاک

گواسیپاتی، 12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وینزویلا میں تشدد اور جرائم پیشہ گروپوں کے درمیان جنگ کے لئے بدنام اس جنوبی علاقے میں فوج اور غیر قانونی کانکنوں کے درمیان جھڑپوں میں 18 افراد ہلاک ہو گئے ۔بولیور ریاست کے گورنر جسٹو نوگوئرا نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک فوجی یونٹ نے اس حملے کا سخت جواب دیا ہے ۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے کہاکہ میں تعداد نہیں بتاسکتا کیونکہ ابھی تحقیقات جاری ہے۔مقامی اخبار’’کورریو ڈیل کااورنی‘‘نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح ہوئے اس واقعہ میں ایک خاتون سمیت 18افراد ہلاک ہو گئے ۔ فوج نے اس آپریشن کے دوران غیر قانونی کانکنوں کی بندوقیں اور دھماکہ خیز مواد پر بھی قبضہ کر لیا۔

TOPPOPULARRECENT