Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / فوج اور ماؤسٹوں میں تصادم ، کثیر مقدار میں ہتھیار ضبط

فوج اور ماؤسٹوں میں تصادم ، کثیر مقدار میں ہتھیار ضبط

میدی نگر / لٹیہار (جھارکھنڈ) ۔ 16 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) فوج اور ماؤسٹوں کے درمیان نکسلائٹس زیر اثر علاقہ پالاماؤ اور لٹیہار اضلاع کے سرحد سے متصل علاقہ میں زبردست تصادم ہوا۔ بعد ازاں ماؤسٹوں کے قبضہ سے کثیر مقدار میں ڈیٹونیٹرس اور کارآمد کارتوس ضبط کئے گئے۔ پالاماؤ کے ایس پی میور پٹیل نے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے

میدی نگر / لٹیہار (جھارکھنڈ) ۔ 16 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) فوج اور ماؤسٹوں کے درمیان نکسلائٹس زیر اثر علاقہ پالاماؤ اور لٹیہار اضلاع کے سرحد سے متصل علاقہ میں زبردست تصادم ہوا۔ بعد ازاں ماؤسٹوں کے قبضہ سے کثیر مقدار میں ڈیٹونیٹرس اور کارآمد کارتوس ضبط کئے گئے۔ پالاماؤ کے ایس پی میور پٹیل نے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کا آغاز آج 6 بجے صبح ہوا تھا۔ کثیر تعداد میں ڈیٹونیٹرس اور کارآمد کارتوس اور دیگر اشیاء ضبط کی گئیں۔ ایس پی لٹیہار نے کہا کہ پولیس کیمپس سے کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی لیکن کتنے راؤنڈ فائرنگ کی گئی ہنوز اس کا پتہ نہیں چل سکا۔

TOPPOPULARRECENT