Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / فوج میں بھرتی نیپالی جوان سے اے ٹی ایس کی پوچھ گچھ

فوج میں بھرتی نیپالی جوان سے اے ٹی ایس کی پوچھ گچھ

لکھنؤ،24اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ(اے ٹی ایس) جعلی کاغذات کے سہارے ہندوستانی بن کر فوج میں بھرتی ہونے والے وارانسی کے کینٹ سے گرفتار کئے گئے نیپالی نوجوان سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔اے ٹی ایس کے پولیس انسپکٹر جنرل اسیم ارون نے آج یہاں بتایا کہ تین نیپالی نوجوانوں کے فرضی طریقے سے ہندوستانی فوج میں بھرتی ہونے کا معاملہ روشنی میں آنے پر اے ٹی ایس نے کل وارانسی سے گورکھا رائفل میں بھرتی دلیپ گری نام کے فوجی کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا اصلی نام وشنو لال بھٹارائے ہے ۔اس کے دو ساتھ فرار بتائے جارہے ہیں۔گرفتار نیپالی نوجوان کو عدالت سے ریمانڈ پر لیا جائے گا اور اس کے مفرور ساتھیوں کے بارے میں پتہ لگایا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT