Tuesday , December 11 2018

فوج نے بڈگام فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی

سرینگر ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پیش آئے فائرنگ واقعہ میں فوج نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے جس میں مبینہ طور پر دو نوجوان ہلاک ہوگئے تھے۔ اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے فوج نے کہا ہیکہ اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں جسے چند دنوں میں مکمل کرلیا جائے گا اور جو کوئی بھی خاطی ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سرینگر ۔ 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پیش آئے فائرنگ واقعہ میں فوج نے اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے جس میں مبینہ طور پر دو نوجوان ہلاک ہوگئے تھے۔ اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے فوج نے کہا ہیکہ اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں جسے چند دنوں میں مکمل کرلیا جائے گا اور جو کوئی بھی خاطی ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف آف آرمی، لیفٹننٹ جنرل ڈی ایس ہڈا سے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ جو کچھ بھی بڈگام میں پیش آیا ہم اس کیلئے ذمہ دار ہیں۔ گذشتہ پیر کو پیش آئے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے جس میں مزید دو نوجوان زخمی بھی ہوگئے تھے۔ سینئر فوجی عہدیدار نے کہا کہ جب بھی غلطی سرزد ہوئی ہے تو اس سے ہمیں کوئی نہ کوئی سبق ضرور حاصل ہوتا ہے۔ تاہم ہم چاہتے ہیں مستقبل میں پھر اس طرح کے ناخوشگوار واقعات کا اعادہ نہ ہوپائے۔

TOPPOPULARRECENT