Saturday , November 25 2017
Home / شہر کی خبریں / فوج کی جانب سے گریسن میں عام شہری کو زد و کوب کی تردید

فوج کی جانب سے گریسن میں عام شہری کو زد و کوب کی تردید

حیدرآباد 10 جولائی ( پی ٹی آئی ) فوج نے ایک سویلین کی جانب سے سنتری کے خلاف زد و کوب کے الزامات کو مسترد کردیا ہے ۔ ڈیفنس کے بیان میں کہا گیا ہے زد و کوب سے متعلق اطلاعات مقامی میڈیا میں شائع ہوئی ہیں اور فوج نے ایک وضاحت جاری کرتے ہوئے عبدالنبی نامی شخص کی جانب سے عائد کردہ الزامات کو جھوٹے اور بے بنیاد قرا ردیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ رپورٹ یکطرفہ اور غلط ہے ۔ فوج اس طرح کے الزامات کی مذمت کرتی ہے اور اس نے مستقبل میں اس طرح کے ناخوشگوار واقعات کے اعادہ کو روکنے کیلئے مقامی عہدیداروں اور سینئر شہروں سے رابطہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT