Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / فوج کی جنوبی کشمیر میں عسکریت پسندوں کے آخری ٹھکانے پر نظر

فوج کی جنوبی کشمیر میں عسکریت پسندوں کے آخری ٹھکانے پر نظر

سرینگر۔ 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سکیورٹی فورسیس نے جنوبی کشمیر میں عسکریت پسندوں کے آخری ٹھکانے پر اپنی نگرانی کو سخت کردیا ہے۔ ضلع شوپیان میں سکیورٹی فورسیس بڑھا دی گئی ہے۔ فوج نے ان علاقوں میں نئے کیمپس قائم کئے ہیں اور سی آر پی ایف اپنی ریزرو بٹالین کو بھی تعینات کردیا ہے۔ عسکریت پسندوں کے لئے ’’گراؤنڈ زیرو‘‘ آپریشن شروع کرنے کے بعد اس سال اپریل کو سکیورٹی فورسیس کے لئے مسائل میں اضافہ ہوا تھا کیونکہ یہ علاقہ عسکریت پسندوں کا گڑھ سمجھا جارہا ہے۔ یہاں یہ فورسیس کو شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ پولیس کے سینئر عہدیدار، فوج اور سنٹرل ریزرو پولیس فورسیس کے عہدیداروں نے رات دن کام کرنا شروع کیا ہے تاکہ اس علاقہ شوپیان کئے بحران پر قابو پایا جاسکے۔ یہ علاقہ پبیرونجال پہاڑی علاقے جنوب میں واقع ہے جہاں دہشت گردوں کو ڈوڈا، کشٹوار اور پونچھ سے دراندازی کا آزادانہ موضع فراہم کرنا ہے۔ گزشتہ سال 8 جولائی کو حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی ہلاکت کے بعد اس ضلع کے 37% نوجوان روپوش ہوچکے ہیں۔ جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے مختلف دہشت گرد تنظیموں میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

TOPPOPULARRECENT