Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان ہلاک

فوج کی فائرنگ سے کشمیری نوجوان ہلاک

سرینگر ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) فوج کی فائرنگ سے جو جنوبی کشمیر کے علاقہ پلوامہ کے ایک احتجاجی مظاہرہ پر کی گئی تھی، ایک 23 سالہ نوجوان ہلاک ہوگیا۔ بلال احمد بھٹ پٹگام پورہ دیہات کا متوطن تھا جب بی ایس ایف کے عملہ نے مبینہ طور پر بطور احتجاج سنگباری کرنے والے نوجوانوں کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی تھی تو یہ نوجوان گولی سے زخمی ہوگیا تھا۔ کشمیری نوجوان لشکر طیبہ کے عسکریت پسندوں کی ایک قریبی دیہات میں ہلاکت کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ عسکریت پسندوں کی موت کی خبر پھیلتے ہی نوجوان مختلف علاقوں سے سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے پرتشدد احتجاج کرتے ہوئے مہلوک انتہاء پسندوں کی نعشیں حوالہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT