Thursday , December 13 2018

فوج کی لینڈنگ مشق میں جنوبی کوریا بھی تھائی لینڈ اور امریکہ کے ساتھ شامل

ستاہپ (تھائی لینڈ ) ۔17 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کی فوج نے بالآخر اپنے تھائی اور امریکی ہم منصبوں کے ساتھ ایک مشترکہ فوجی مشق میں حصہ لیاجو وہیکل لینڈنگ مشق تھی۔ یہ مشق جنوب مشرقی ایشیاء کی متعدد ممالک کی اعظم ترین فوجی مشق تصور کی جارہی ہے جس میں جنوبی کوریا کے 300 فوجیوں نے امریکہ کے اور تھائی لینڈ کے 2000 فوجیوں کے ساتھ شامل ہوکر نئی تاریخ رقم کی ہے ۔ یاد رہے کہ کسی بھی مشرقی ایشیائی ملک کی جانب سے کوبرا گولڈ مشق جو 2010 ء میں انجام دی گئی تھی ، کو فوجیوں کی سب سے زیادہ تعداد و الی مشق ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ یہ مشقیں ایک ایسے وقت انجام دی جارہی ہیں جب کوریائی جزیرہ نما میں کشیدگی اپنے عروج پر ہے ۔ یاد رہے کہ جاریہ سال 29 ممالک کے تقریباً 11,075 فوجی اس مشق میں حصہ لے رہے ہیں جن میں امریکہ ، تھائی لینڈ ، سنگاپور ، جاپان ، جنوبی کوریا ، انڈونیشیا اور ملائیشیا کے نام قابل ذکر ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT