Wednesday , January 17 2018
Home / ہندوستان / فوج کے زیراہتمام کشمیری طالبات کا تعلیمی سفر

فوج کے زیراہتمام کشمیری طالبات کا تعلیمی سفر

جموں ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ضلع پونچھ کے دورافتادہ علاقوں سے منتخبہ 23 طالبات کو فوج نے آج ان کے تعلیمی و قومی یکجہتی سفر پر جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ اس سفر کا نام ’’کاروان امن‘‘ رکھا گیا ہے اور اس کا اہتمام رومیو فورس نے کیا ہے۔ اس قافلے میں جموں کے ضلع پونچھ، امرتسر اور چندی گڑھ کی 23 طالبات شامل ہیں۔ زونل ایجوکیشنل آفیسر الطاف حس

جموں ۔ 18 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ضلع پونچھ کے دورافتادہ علاقوں سے منتخبہ 23 طالبات کو فوج نے آج ان کے تعلیمی و قومی یکجہتی سفر پر جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ اس سفر کا نام ’’کاروان امن‘‘ رکھا گیا ہے اور اس کا اہتمام رومیو فورس نے کیا ہے۔ اس قافلے میں جموں کے ضلع پونچھ، امرتسر اور چندی گڑھ کی 23 طالبات شامل ہیں۔ زونل ایجوکیشنل آفیسر الطاف حسین اور سیکٹر کمانڈر راشٹریہ رائفلس نے اس قافلے کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سفر ایک بہترین موقع ثابت ہوگا اور بچوں کو متحرک، شاندار، تمدن سے مالامال، عصری ہندوستان کا تجربہ حاصل ہوگا ۔ اس سے ان کا شعور بیدار ہوگا اور نوجوان ذہنوں میں قومی فخر کا احساس پیدا ہوگا۔ انہیں ترقی، معیار زندگی اور تاریخی مقامات اور ملک کے مختلف حصوں سے دلچسپی پیدا ہوگی۔ ٹور میں سنہری گردوارہ، جلیان والا باغ، واگھا سرحد، دُرگیانا مندر ، اے پی ایس خاصا امرتسر شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT