Friday , December 15 2017
Home / دنیا / فوربس ایشیاء کی مخیر ترین افراد کی فہرست میں 7ہندوستانی

فوربس ایشیاء کی مخیر ترین افراد کی فہرست میں 7ہندوستانی

ہوسٹن ۔ 8 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فوربس ایشیا کے ذریعہ تیار کی گئی نویں مخیر حضرات کی فہرست میں سات ہندوستانیوں کے نام بھی شامل ہیں اور اس طرح ایشیاء سے تعلق رکھنے والے 13 ممالک کو بھی انتہائی مخیر ممالک قرار دیا گیا ہے۔ سات کے منجملہ چار کا تعلق انفوسیس سے ہے جو ہندوستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات فراہم کرنے والی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ کیرالا میں پیدا ہوئے انٹر پرینرسی ورکی جنہوں نے جاریہ سال جون میں اپنی تمام املاک جس کا تخمینہ 2.25 ملین ڈالرس ہے، کا نصف حصہ امدادی اور خیراتی اداروں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس طرح وہ اس خطہ میں سب سے زیادہ مخیر ہونے کیلئے سرفہرست ہیں اور فی الحال دوبئی میں ہیں جہاں وہ جیمس ایجوکیشن کے بانی ہیں جو خانگی اسکولوں کی ایک طویل چین ہے جس کا سلسلہ 14 ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔ اسی طرح انفوسیس کے معاون بانی سیناپتی گوپال کرشنن، این آر نارائنا مورتی کے فرزند روہن بھی فہرست میں موجود ہیں جنہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی پریس کیلئے 5.2 ملین ڈالرس کا عطیہ دیا تھا۔ دیگر دو مخیر حضرات آپس میں بھائی ہیں۔ سریش رام کرشنن اور مہیش رام کرشنن جو لندن کے بڑے تاجرین میں شمار کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے ہندوستان بھر میں ٹیلرنگ کی تربیت تقریباً 4000 افراد کو فراہم کرنے کیلئے 3 ملین ڈالرس کا عطیہ دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT