Sunday , September 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / فوربس کی فہرست میں دھونی واحد ہندوستانی کھلاڑی

فوربس کی فہرست میں دھونی واحد ہندوستانی کھلاڑی

نیویارک ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی وہ واحد ہندوستانی کھلاڑی ہیں جو فوربس کی جانب سے جاری کردہ دنیا کے سب سے زیادہ قیمتی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں، جبکہ اس فہرست میں پہلے مقام پر امریکی باسکٹ بال ٹیم کے کھلاڑی لی برون جیمس موجود ہیں۔ علاوہ ازیں اس فہرست میں امریکہ کے نمبر ایک گولف کھلا

نیویارک ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی وہ واحد ہندوستانی کھلاڑی ہیں جو فوربس کی جانب سے جاری کردہ دنیا کے سب سے زیادہ قیمتی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں، جبکہ اس فہرست میں پہلے مقام پر امریکی باسکٹ بال ٹیم کے کھلاڑی لی برون جیمس موجود ہیں۔ علاوہ ازیں اس فہرست میں امریکہ کے نمبر ایک گولف کھلاڑی ٹائیگر ووڈس، ٹینس کے بے تاج بادشاہ راجر فیڈرر اور رافل نڈال شامل ہیں۔ اس فہرست میں دھونی کو پانچواں مقام حاصل ہوا ہے جن کے اشتہاری اثاثہ جات 2014ء میں 20 ملین امریکی ڈالرس ریکارڈ کئے گئے تھے جبکہ گذشتہ برس کی بہ نسبت اس مرتبہ اس میں ایک ملین ڈالرس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فوربس نے کہا ہیکہ دھونی نے اسپارٹن اسپورٹس اور امیتی یونیورسٹی سے معاہدہ 2013ء کے اواخر کیا ہے جس کی وجہ سے ان کی سالانہ آمدنی میں کسی قدر فرق درج کیا گیا ہے۔ فوربس نے 10 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی ہے جس میں جیمس 37 ملین امریکی ڈالرس کے اشتہاری قیمتوں کے ساتھ پہلے مقام پر فائز ہیں۔ گولف کھلاڑی ٹائیگر ووڈس کو 36 ملین ڈالرس کے ساتھ دوسرا مقام حاصل ہوا ہے۔ اس فہرست میں دیگر کھلاڑیوں میں یوسین بولٹ چھٹے، کرسٹیانو رونالڈو ساتویں، لیونل میسی نویں اور رافل نڈال دسویں مقام پر فائز ہیں جبکہ راجر فیڈرر 32 ملین ڈالرس کے ساتھ تیسرے مقام پر موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT