Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / فوربس کی فہرست میں 3 ہندوستانی کمپنیاں شامل

فوربس کی فہرست میں 3 ہندوستانی کمپنیاں شامل

نیویارک ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی 3 کمپنیاں ہندوستان یونی لیور، ٹاٹا کنسلٹینسی سرویس (ٹی سی ایس) اور سن فارما انڈسٹریز ۔ فوربس میگزین کی جانب سے شائع دنیا کے 100 سرکردہ اختراعی کمپنیوں کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ تیسلاموٹرس کا نام سرفہرست ہے۔ فوربس کی فہرست میں سب سے زیادہ اشیائے صارفین تیار کرنے والی ہندوستان یونی لیور کو 41 واں مقام، ٹاٹا کنسلٹینسی سرویس کو 64 واں مقام سن فارما کو 71 واں مقام حاصل ہوا ہے اور پہلا مقام کیلی فورنیا میں واقع تیسلاموٹرس نے پایا ہے جس کی مارکٹ میں 25.5 بلین ڈالر سرمایہ کاری ہے۔ فوربس نے بتایا ہیکہ ہندوستان یونی لیور کمپنی 20 امتیازی زمروں میں 35 برانڈس کی حامل ہے اور ہندوستان کی سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی ٹی سی ایس 80.3 بلین امریکی ڈالر کے ساتھ آٹھویں مرتبہ فہرست میں شامل ہے۔ اس کمپنی نے گذشتہ سال ایک لاکھ خواتین کو ملازمت فراہم کرتے ہوئے ایک نیا سنگ میل عبور کیا ہے۔ اس طرح ہر تین ملازمین میں ایک خاتون ہے۔ علاوہ ازیں ادویات ساز کمپنی سن فارما مارکٹ میں 39 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ فہرست میں چوتھی مرتبہ اپنا نام برقرار رکھا ہے۔ کروڑپتی دلیپ سنگھوی اس کمپنی کے نصف زیادہ مالک ہیں۔

 

بہار میں کشتی کو حادثہ
5 خواتین غرقاب
دہری آن سونے ۔ 20 ۔ اگست : (سیاست ڈاٹ کام ) : بہار کے ضلع روہتاس میں آج ایک کشتی سونے ندی میں غرقاب ہوگئی جس میں سوار 4 خواتین ڈوب گئیں اور دیگر 5 لاپتہ ہیں ۔ اس کشتی میں جملہ 15 خواتین سوار تھیں ۔ جس میں 5 کو شدید زخمی حالت میں بچالیا گیا ۔ دہری آن سونے کے سب ڈیویژنل آفیسر پنکج پٹیل نے بتایا کہ یہ خواتین زرعی مقاصد سے ندی کے بیچ میں واقع ایک جزیرہ کا سفر کررہی تھیں کہ ان کی کشتی حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ یہ حادثہ رنکیٹ گاؤں کے قریب پیش آیا ۔ زخمی خواتین کو نارائن میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ندی میں لاپتہ خواتین کی تلاش جاری ہے جس کے لیے غوطہ خوروں کو طلب کرلیا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT