Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / فوربس کی مڈل ایسٹ 2017 فہرست میں 100 ہندوستانی تاجرین شامل

فوربس کی مڈل ایسٹ 2017 فہرست میں 100 ہندوستانی تاجرین شامل

دوبئی ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): ریٹیل تجارت کے بادشاہ سمجھے جانے والے یوسف علی اور پیپسیکو ایگزیکٹیو سنجیو چڈھا عرب ورلڈ 2017 کی اعلیٰ سطحی 100 ہندوستانی بزنس لیڈرس کی فہرست میں شامل ہیں ۔ مشرق وسطیٰ کے لیے فوربس کے ذریعہ کی گئی تازہ ترین درجہ بندی میں یہ بات سامنے آئی ۔ یوسف علی جو لولو گروپ انٹرنیشنل کے منیجنگ ڈائرکٹر ہیں کو ہندوستانی بزنس کے زمرے میں سب سے اوپر کا مقام ملا اور چڈھا جو پیپسیکو انٹرنیشنل کے ایشیاء ، مشرقی وسطیٰ اور افریقہ کے سی ای او ہیں ، کو انڈین ایگزیکٹیو کے زمرے میں اعلیٰ مقام حاصل ہوا ۔ یاد رہے کہ فوربس مڈل ایسٹ کے ذریعہ سالانہ طور پر 100 ہندوستانی بزنس مالکان اور 50 ہندوستانی ایگزیکٹیوز زمرہ کی درجہ بندی کی جاتی ہے ۔ اس موقع پر دوبئی میں ہندوستان کے قونصل جنرل مسٹر وپل نے کہا کہ جی سی سی ممالک میں ہندوستانی تارکین وطن کی تعداد سب سے زیادہ ہے جو ایک اندازے کے مطابق 7 ملین ہیں اور مختلف جی سی سی ممالک کی معیشت کو مستحکم کرنے اپنا رول بخوبی نبھا رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT