Tuesday , June 19 2018
Home / دنیا / فوربس :ہندوستان کو تجارت میں 93 واں مقام

فوربس :ہندوستان کو تجارت میں 93 واں مقام

نیویارک ۔ 19ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) تجارت کیلئے بہترین ملک کا موقف حاصل کرنے میں جاریہ سال ہندوستان پیچھے رہ گیا ۔ فوربس کی تازہ ترین تیار کردہ فہرست میں جہاں 146 ممالک کے نام موجود ہیں ، ہندوستان کو 93 واں مقام حاصل ہوا ہے ۔ حیرت انگیز طورپر ہندوستان کو میکسیکو اور سری لنکا کے بھی بعد والا نمبر حاصل ہوا ۔ اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ ہندوستان

نیویارک ۔ 19ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) تجارت کیلئے بہترین ملک کا موقف حاصل کرنے میں جاریہ سال ہندوستان پیچھے رہ گیا ۔ فوربس کی تازہ ترین تیار کردہ فہرست میں جہاں 146 ممالک کے نام موجود ہیں ، ہندوستان کو 93 واں مقام حاصل ہوا ہے ۔ حیرت انگیز طورپر ہندوستان کو میکسیکو اور سری لنکا کے بھی بعد والا نمبر حاصل ہوا ۔ اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ ہندوستان کو کرپشن اور غربت جیسے مسائل سے نمٹنے بڑے زبردست چیلنجس کا سامنا ہے ۔ ’’بسٹ کنٹریز فار بزنس‘‘ کے لئے فوربس کی تیار کردہ تازہ ترین فہرست میں ڈنمارک کو پہلا مقام حاصل ہوا ہے جس کے بعد ہانگ کانگ ، نیوزی لینڈ ، آئرلینڈ اور سویڈن کے نام ہیں۔ حیرت انگیز طورپر امریکہ کا نام دیگر ترقی یافتہ ممالک سے بھی پیچھے رہا۔ فوربس کے مطابق جہاں تک امریکہ میں تجارتی ماحول کا سوال ہے تو وہاں دیگر ترقی یافتہ ممالک میں پائے جانے والے تجارتی ماحول کے درمیان فاصلے بڑھتے جارہے ہیںاور اسطرح تجارت کے لئے پسندیدہ ملک کے موقف میں امریکہ کو 18 واں مقام حاصل ہوا ہے جبکہ گزشتہ سال اس کا نمبر 14 واں تھا تاہم مزید حیرت کی بات یہ ہے کہ 2009 ء میں فوربس کی تیار کردہ فہرست میں امریکہ دوسرے مقام پر تھا ۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کو اگلی قسط کی منظوری دے دی
واشنگٹن ۔ 19ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کو 1.05 ارب ڈالر کی قسط ادا کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق یہ منظوری پاکستان کی اقتصادی صورتحال کو دیکھتے ہوئے دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT