Saturday , December 15 2018

فورم فار گڈگورنینس کی چیف منسٹر کے سی آر سے اپیل

حیدرآباد ۔ 7 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : فورم فار گڈگورنینس نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے اپیل کی کہ وہ جی ایچ ایم سی کو ہدایت جاری کریں کہ پہلے ان 30 لاکھ عوام کی ترقی اور بازآبادکاری پر توجہ دیں جو امکنہ ، صاف پینے کے پانی ، سڑکوں اور سنیٹیشن سہولتوں سے محروم ہیں اور پھر اس کے بعد اسٹریئیجک روڈ ڈیولپمنٹ پلان کو شروع کیا جائے جسے 21000 کروڑ روپئے مصارف سے شروع کیا جارہا ہے ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے جسٹس پدپا ریڈی صدر ، ڈاکٹر راؤ چیلیکانی نائب صدر اور ایم پدمنابھا ریڈی سکریٹری فورم فار گڈگورنینس نے کہا کہ 2010 میں جی ایچ ایم سی نے ایک بڑا سلم فری سٹی پلان شروع کیا تھا ۔ جس میں 1476 سلم علاقوں کا احاطہ کیا گیا جہاں بنیادی سہولتوں کی ضرورت تھی ۔ جی ایچ ایم سی کونسل نے حیدرآباد کو سلم سے پاک شہر بنانے کی ایک قرار داد منظور کی اور ایک پراجکٹ رپورٹ تیار کی اور 12500 کروڑ روپئے خرچ کرتے ہوئے 2016 تک حیدرآباد کو سلم سے پاک شہر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT