Tuesday , November 21 2017
Home / دنیا / فون ٹیپنگ کے ٹرمپ کے دعوے جھوٹے : اوباما

فون ٹیپنگ کے ٹرمپ کے دعوے جھوٹے : اوباما

نیویارک ۔ 5مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)  سابق امریکی صدربارک اوباما کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے فون کالز کی نگرانی کے الزامات بالکل جھوٹے ہیں۔سابق صدر اوباما کے ترجمان کیون لوئس کا کہنا تھا کہ نہ تو صدر اوباما اور نہ ہی ان کی انتظامیہ کے کسی اہکار نے کبھی کسی امریکی شہری خفیہ نگرانی کا کوئی حکم جاری کیا۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سابق صدر براک اوباما پر الزام لگایا ہے کہ انھوں نے ان کے منتخب ہونے سے ایک ماہ قبل ان کی فون کالز ٹیپ کی تھیں۔ٹرمپ نے الزام عائد کیا تھا کہ اوباما نے ان کا فون ٹیپ کیا ہے جبکہ عدالت نے فون ٹیپ کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT