Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / فون پر خواتین کو ہراساں کرنے والے 138 افراد گرفتار

فون پر خواتین کو ہراساں کرنے والے 138 افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اپریل : ( این ایس ایس) : ایڈیشنل کمشنر پولیس کرائمس اینڈ ایس آئی ٹی سواتھی لکڑ نے آج کہا کہ ان کی ’شی ‘ ٹیم نے اب تک 138 فون ہراسانی شکایات کا جائزہ لیا ہے ۔ شی ٹیم حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے ان خاطیوں کی نشاندہی کر کے حراست میں لیا گیا ۔ ان میں 44 کیس ایسے تھے جو متواتر کالس کر کے خواتین کو ہراساں کررہے تھے ۔ 24 کیس محبت کے پیامات روانہ کرنے کے تھے ۔ خواتین کے موبائل فونس پر عشق کے تعلق سے فحش پیامات بھیجے جارہے تھے ۔ بعض شرارت پسند نوجوانوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جو مختلف طریقوں سے خواتین کو تنگ کررہے تھے ۔ایڈیشنل کمشنر پولیس نے بتایا کہ شی ٹیم نے شہر کے مختلف مقامات سے موصول ہونے والی شکایت کی بنیاد پر خواتین کو ہراساں کرنے والے افراد کی نشاندہی کرتے ہوئے کارروائی کی ۔۔

TOPPOPULARRECENT