Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / فوٹو گرافی مقابلہ ‘12اگست ادخال درخواست کی آخری تاریخ

فوٹو گرافی مقابلہ ‘12اگست ادخال درخواست کی آخری تاریخ

حیدرآباد۔9اگست ( این ایس ایس ) کمشنر اطلاعات و تعلقات عامہ تلنگانہ مسٹر بی پی آچاریہ نے بتایا کہ ریاستی سطح کے فوٹو گرافی مقابلہ کیلئے ادخال درخواست کی آخری تاریخ میں 12اگست 9بجے تک توسیع کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی یوم فوٹو گرافی کے پیش نظر یہ مقابلہ رکھا گیا ہے ۔ کمشنر نے اپنے ایک صحافتی بیان میں مزید بتایا کہ عالمی یوم فوٹو گرافی 19اگست کو محکمہ ہذا کے زیراہتمام منعقد کیا جائے گا جس میں ریاستی سطح کے فوٹو گرافی مقابلہ تین زمروں میں رکھے جائیں گے ۔ پہلا زمرہ بعنوان ’بنگارو تلنگانہ ‘ ہے جو کہ مشن کاکتیہ ‘ ہریتا ہرم ‘ بتکماں اور ہریٹیج جبکہ دوسرا زمرہ بعنوان تلنگانہ فیسٹیولس رہے گا جو کہ بونالو ‘ بتکماں ‘ گوداوری پشکرالو اور آخری اور تیسرے زمرہ کا عنوان ’’ فوٹو جرنلزم‘‘ ہے جو کہ تلنگانہ میں بیسٹ نیوز پکچر پر مشتمل رہے گا ۔ انہوں نے مقابلہ میںشرکت کے خواہشمند امیدواروں کو مشورہ دیا کہ وہ اس موقع سے استفادہ کریں اور مقررہ وقت یا اس سے قبل مقابلہ میں شرکت کیلئے درخواستیں داخل کریں ۔

TOPPOPULARRECENT