Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / فوڈ انسپکٹر کے 1.68کروڑ کے اثاثے

فوڈ انسپکٹر کے 1.68کروڑ کے اثاثے

حیدرآباد۔/23ا گسٹ، ( پی ٹی آئی) اینٹی کرپشن بیورو نے عادل آباد میں فوڈ انسپکٹر کے 1.68 کروڑ روپئے مالیتی اثاثہ جات کا پتہ چلایا۔ اے سی بی عہدیداروں نے اطلاع ملنے پر ای باپو جی کے خلاف غیر محسوب اثاثہ جات کا مقدمہ درج کرتے ہوئے ریاست کے مختلف مقامات پر ان کی رہائش گاہ اور عزیز و اقارب کے گھروں کی تلاشی لی۔باپوجی کے پاس کئی جائیدادیں بشمول ایک ولا، ایک فلاٹ، دو پلاٹس ، طلائی زیورات اور گھریلو اشیاء کے علاوہ ایک کار، دو ٹووہیلرس اور دیگر جائیدادیں موجود ہونے کا پتہ چلا جن کی مالیت 1.68کروڑ اور مارکٹ قدر تقریباً 5 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔اس معاملہ میں اینٹی کرپشن بیورو کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT