Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / فوڈ سکیورٹی کارڈ کیلئے 8 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول

فوڈ سکیورٹی کارڈ کیلئے 8 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول

حیدرآباد۔ 23 اکتوبر (سیاست نیوز) حیدرآباد ضلع انتظامیہ کو فوڈ سکیورٹی کارڈ کے لئے تاحال 8,00,315 اور پینشن کیلئے 3,96,694 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ کلکٹر راہول بوجا اور جوائنٹ کلکٹر اے سرت تنقیح کے کام کی نگرانی کررہے ہیں۔ عہدیداروں کو یہ کام بناء کسی تاخیر کے مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حال ہی میں وزیر بڑی آبپاشی ٹی ہریش راؤ اور ڈپٹی اسپیکر ایم پدما دیویندر نے سنگاریڈی میں جائزہ اجلاس منعقد کیا تھا اور تمام منڈل عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے ضروری ہدایات جاری کیں۔ حکومت نے یہ واضح کیا ہے کہ تمام اہل افراد کو ان کی سکونت کے مقام کا لحاظ کئے بغیر فوائد پہنچائے جائیں گے۔ توقع ہے کہ دیوالی کے بعد تنقیح کا یہ کام مزید تیز کردیا جائے گا۔ )

TOPPOPULARRECENT