Wednesday , December 12 2018

فوڈ سکیورٹی کارڈ کے عدم وصولی پر احتجاج

مٹ پلی۔ 13 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملاپور منڈل ساتا رام کے مقامی احباب فوڈ سکیورٹی کارڈ کے عدم حصول پر احتجاج منظم کیا۔ ساتا رام مقام پر 1010راشن کارڈس تھے۔ اب ان میں 275 کارڈس کی کٹوتی کی گئی ہے۔ ان میں اکثر مستحقین کی زمین و مکانات بھی نہیں ہیں اور کئی بیوہ ہیں۔ اس موقع پر مقامی احباب نے وی آر او باپیا سے بحث و تکرار کی اور حکومت سے مطا

مٹ پلی۔ 13 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملاپور منڈل ساتا رام کے مقامی احباب فوڈ سکیورٹی کارڈ کے عدم حصول پر احتجاج منظم کیا۔ ساتا رام مقام پر 1010راشن کارڈس تھے۔ اب ان میں 275 کارڈس کی کٹوتی کی گئی ہے۔ ان میں اکثر مستحقین کی زمین و مکانات بھی نہیں ہیں اور کئی بیوہ ہیں۔ اس موقع پر مقامی احباب نے وی آر او باپیا سے بحث و تکرار کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام مستحقین تک راشن کارڈس فوڈ سکیورٹی کارڈ کے حصول کو یقینی بنایا جائے اور سب کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ اس موقع پر سرپنچ کٹکم راجہ ریڈی، منڈل کوآپشن ممبر بڈو راجیش نے اس کیفیت کو خون کے ذریعہ مقامی تحصیلدار گنگا دھر کے علم میں لایا۔ اس پر مقامی تحصیلدار نے تمام مستحقین تک فوڈ سکیورٹی کارڈ کے حصول کیلئے ضروری اقدامات کئے جانے کا تیقن دیا اور مقامی وی آر اوز کو ہدایت پیش کی۔

TOPPOPULARRECENT