Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / فوڈ سکیوریٹی کارڈز کیلئے اژدھام

فوڈ سکیوریٹی کارڈز کیلئے اژدھام

مکتھل 14 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تحصیلدار مسٹر ہری لال نے آج کہا کہ تلنگانہ ریاست میں نئی حکومت کی جانب سے راشن کارڈس اور وظائف کیلئے جو درخواستیں وصول کی جارہی ہیں وہ صرف ساو کاغذ پر اپنی لکھی ہوئی تحریر جس میں افراد خاندان کے نام، عمر اور آدھار کارڈس کے نمبرات کا اندراج ہو قبول کی جائیں گی۔ آدھار کارڈس و راشن کارڈس کے نقولات کا م

مکتھل 14 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تحصیلدار مسٹر ہری لال نے آج کہا کہ تلنگانہ ریاست میں نئی حکومت کی جانب سے راشن کارڈس اور وظائف کیلئے جو درخواستیں وصول کی جارہی ہیں وہ صرف ساو کاغذ پر اپنی لکھی ہوئی تحریر جس میں افراد خاندان کے نام، عمر اور آدھار کارڈس کے نمبرات کا اندراج ہو قبول کی جائیں گی۔ آدھار کارڈس و راشن کارڈس کے نقولات کا منسلک کرنا ضروری نہیں۔ تحصیل آفس مکتھل کے ذرائع کے بموجب ایسے تمام افراد جن کے پاس پہلے ہی سے راشن کارڈس ہو یا وظائف حاصل کرہے ہوں ان سب کو اپنے کارڈس اور وظائف کی تجدید کیلئے درخواستیں داخل کرنا ہوگا۔ مکتھل منڈل میں اس اعلان کے ساتھ ہی درخواستوں کے ادخال کیلئے گرام پنچایت اور تحصیل آفس مںی قائم کردہ کاونٹرس پر زبردست عوامی اژدھام دیکھا جارہا ہے ۔ مکتھل ٹاون میں موجود وارڈس کی اساس پر کاونٹرس قائم کرے تا کہ عوام کو درخواستوں کے ادخال کیلئے سہولت ہو نیز ان قائدین نے تحصیلدار مکتھل کے ذریعہ ضلع کلکٹر اور ریاستی حکومت پر پُر زور مطالبہ کیا کہ ان درخواستوں کے ادخال کیلئے 15 اکٹوبر جو تاریخ مقرر کی گئی ہے اس میں توسیع کی جائے تحصیلدار مکتھل مسٹر ہری لال نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان درخواستوں کے ادخال کیلئے مستقر کے گرام پنچایت اور تحصیل آفس مںی قائم کئے گئے کاونٹرس سے استفادہ کریں ۔ نیز ٹی آر ایس حکومت نے اب راشن کارڈس کے بجائے فوڈ سکیوریٹی کارڈ کو متعارف کروایا ہے لہذا ریاستی حکومت تمام راشن کارڈ ہولڈروں کو راشن کارڈ کے بجائے فوڈ سکیوریٹی کارڈ حوالے کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT