Wednesday , December 19 2018

فوڈ سکیوریٹی کارڈز کے ادخال کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

محبوب نگر 14 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)فوڈ سیفٹی کارڈ اور پنشن کارڈ کے درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع کرنے کا میونسپل آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کم ہونے سے درخواست گذاروں کو مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے جاریہ ماہ کے ختم تک تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے شہر کے مختلف وارڈز میں قائم شدہ کاونٹرز

محبوب نگر 14 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)فوڈ سیفٹی کارڈ اور پنشن کارڈ کے درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع کرنے کا میونسپل آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کم ہونے سے درخواست گذاروں کو مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے جاریہ ماہ کے ختم تک تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے شہر کے مختلف وارڈز میں قائم شدہ کاونٹرز کے معائنہ کے دوران عوام کی طویل قطاروں کو دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ پنشن کیلئے معذوری کا سرٹیفکیٹ ضروری ہے جو کم وقت میں حاصل کرنا بہت مشکلا ہے ۔ وقت کی تنگی سے اصل مستحقین کے محروم ہونے کا قوی اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نیک نیتی کے ساتھ جس طرح اقدامات کررہی ہے اسی طرح درخواست گذاروں کو وقت بھی ضروری ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آر ڈی او سے ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ تاریخ میں توسیع کے ساتھ ساتھ کاونٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ بہت ہی ضروری ہے ۔ پریس کانفرنس میں وائس چیر مین کے راملو،کونسلرسز کرشنا موہن ،ایم اے ہادی، کے روی کشن ریڈی، لکشمن یادو اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT