Tuesday , January 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / فوڈ سکیوریٹی کارڈس کی جانکاری کیلئے ویب سائٹس کی سہولت

فوڈ سکیوریٹی کارڈس کی جانکاری کیلئے ویب سائٹس کی سہولت

محبوب نگر 16 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نیشنل فوڈ سکیوریٹی اسکیم کے تحت غریب خاندان میں سبسیڈی پر چاول شکر کیروسین گیہوں کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی عمل میں لائی جارہی ہے اس کیلئے سفید راشن کارڈ گیرندے ہی مستحق ہیں۔ تلنگانہ کے قیام کے بعد نئی حکومت نے فوڈ سکیوریٹی کارڈ کیلئے نئی درخواستیں طلب کی تھیں۔ ضلع سے تقریباً 11 لاک

محبوب نگر 16 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نیشنل فوڈ سکیوریٹی اسکیم کے تحت غریب خاندان میں سبسیڈی پر چاول شکر کیروسین گیہوں کے ساتھ ساتھ دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی عمل میں لائی جارہی ہے اس کیلئے سفید راشن کارڈ گیرندے ہی مستحق ہیں۔ تلنگانہ کے قیام کے بعد نئی حکومت نے فوڈ سکیوریٹی کارڈ کیلئے نئی درخواستیں طلب کی تھیں۔ ضلع سے تقریباً 11 لاکھ درخواستییں وصول ہوئیں جس میں 10,97,665 ہی مستحق قرار پانے کی اطلاع ضلع انتظامیہ نے دی ۔درخواست دینے کے باوجود کارڈ وصول نہ ہونے کی شکایت عام ہیں۔ اس کیلئے عوام دفاتر کے چکر کاٹنے اور راشن ڈیلرس سے ربط پیدا کرنے پر بھی اطمینان بخش جواب نہیں مل رہا ہے ۔ کارڈ وصول نہ ہونے پر آن لائن کے ذریعہ تفصیلات سے واقف حاصل کی جاسکتی ہے http/ epds.telangana.gov.in/ foodsecurityactاس ویب سائٹ پر تلنگانہ کے 10 اضلاع کے کارڈز کے بارے میں جانکاری حاصل کی جاسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT