Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / فوڈ سیکوریٹی کارڈر کیلئے موصولہ درخواستوں کی عاجلانہ تنقیح کی ہدایت

فوڈ سیکوریٹی کارڈر کیلئے موصولہ درخواستوں کی عاجلانہ تنقیح کی ہدایت

نارائن پیٹ ۔ 23 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر محبوب نگر شریمتی پریہ درشنی نے اپنے دورہ نارائن پیٹ کے موقع پر فوڈ سیکوریٹی کارڈ و ظائف کے سلسلے میں کاموں کے پیشرفت کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں ۔ ضلع کلکٹر محترمہ پریہ درشنی نے آر ڈی او آفس میں بلدی عہدیداروں کے ایک اجلاس میں مخاطب کرتے ہوئے انتباہ دیا کہ وہ 24 اکٹوبر تا 27

نارائن پیٹ ۔ 23 ۔ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر محبوب نگر شریمتی پریہ درشنی نے اپنے دورہ نارائن پیٹ کے موقع پر فوڈ سیکوریٹی کارڈ و ظائف کے سلسلے میں کاموں کے پیشرفت کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں ۔ ضلع کلکٹر محترمہ پریہ درشنی نے آر ڈی او آفس میں بلدی عہدیداروں کے ایک اجلاس میں مخاطب کرتے ہوئے انتباہ دیا کہ وہ 24 اکٹوبر تا 27 اکٹوبر ، فوڈ سیکوریٹی کارڈ ، وظائف کیلئے حصول شدہ درخواستوں کی تنقیح و تحقیقات کا کام مکمل کرلیا جائے اور کسی بھی دباؤ اور جانب داری سے گریز کیا جائے ۔ بصورت دیگر ان عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی جو تحقیقات کے کام میں قصوروار پائیں جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ سروے و تحقیقات کے کاموں میں جو رہنمایاں وصول جاری کئے گئے ہیں ۔ سختی سے عمل آوری کریں اور مستحقین کو سرکاری اسکیمات سے بھرپور استفادہ کا موقع فراہم کریں ۔ قبل ازیں وہ گدوال کا دورہ کیا ، وہ کل شام اچانک نارائن پیٹ آمد کے ساتھ ہی گورنمنٹ جونیر کالج گئیں ، لیکن وقت ختم ہونے کی وجہ سے وہاں کسی کے موجود نہ ہونے پر وہ دفتر مجلس بلدیہ آئیں ، بعدازاں آر ڈی او آفس میں بلدی عہدیداروں کو مخاطب کیا ۔ واضح رہے کہ گورنمنٹ جونیر کالج نارائن پیٹ میں انفراسٹرکچر کی کمی کی وجہ سے طلباء کو ہورہی دشواریوں کا جائزہ لینا چاہتی تھیں جس کیلئے طلباء تنظیمیں ، ایس آئی او اور اے بی وی پی نے کئی مرتبہ نمائندگی اور احتجاج کیا تھا ۔ رکن اسمبلی مسٹر ایس آر ریڈی نے ضلع کلکٹر سے تحقیقات کرنے کی درخواست کی تھی ، اس موقع پر آر ڈی او نارائن پیٹ شریمتی سورنا لتا ، کمشنر بلدیہ مسٹر سومیا و دیگر بلدی و محکمہ مال کے عہدیدار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT