فوڈ سیکوریٹی کارڈز اور وظائف کی تحقیقات سے عوام میں تشویش

نارائن پیٹ /29 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) فوڈ سیکوریٹی کارڈ اور وظائف کی اجرائی کیلئے نارائن پیٹ میں جاری تحقیقات میں رہنمایانہ خطوط سے ہو رہی عوامی بے چینی کے پیش نظر بلدیہ نارائن پیٹ کی صدرنشین معاون صدرنشین اور ارکان معاون ارکان بلدیہ کے ایک وفد نے ضلع کلکٹر محبوب نگر محترمہ پریہ درشنی نے ان کے اجلاس پر ملاقات کرکے رہنمایانہ خطو

نارائن پیٹ /29 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) فوڈ سیکوریٹی کارڈ اور وظائف کی اجرائی کیلئے نارائن پیٹ میں جاری تحقیقات میں رہنمایانہ خطوط سے ہو رہی عوامی بے چینی کے پیش نظر بلدیہ نارائن پیٹ کی صدرنشین معاون صدرنشین اور ارکان معاون ارکان بلدیہ کے ایک وفد نے ضلع کلکٹر محبوب نگر محترمہ پریہ درشنی نے ان کے اجلاس پر ملاقات کرکے رہنمایانہ خطوط میں نرمی پیدا کرنے کی اپیل کی اور اس سلسلے میں سرکاری تحقیقاتی ٹیم کو ضروری ہدایات دینے کی اپیل کی ۔ وفد جس کی قیادت صدرنشین بلدیہ محترمہ انسویا چندرکانت و نائب صدرنشین مسٹر نندوناموجی ایڈوکیٹ کر رہے تھے ۔ ضلع کلکٹر کو بتایا کہ گذشتہ ماہ اگست میں کیا گیا جامع خاندانی سروے میں جن مکانات کا کسی وجہ سے سروے میں نام شامل نہیں کیا گیا ہے ان کی درخواستوں رد کیا جارہا ہے اور انہیں فوڈ سیکوریٹی بشمول وظائف کیلئے نااہل قرار دیا جارہا ہے ۔اس کے علاوہ ایک مکان میں ایک سے زائد خاندان آباد ہوں تو صرف ایک خاندان کا نام شامل کیا ج ارہا ہے اور وظائف کی اہلیت کیلئے فوڈ سیکوریٹی کارڈ کا ہونا اور اس کے اہل ہونا ضروری قرار دیا جارہا ہے ۔ جس کی وجہ سے نصف سے زائد مستحق افراد ان وظائف سے محروم ہو رہے ہیں ۔ ضلع کلکٹر محترمہ پریہ درشنی افراد ان وظائف سے محروم ہو رہے ہیں ۔ ضلع کلکٹر محترمہ پریہ درشنی نے وفد سے معذرت چاہی اور کہا کہ چیف منسٹر یا حکومت کی جانب سے جو رہنمایانہ خطوط مقرر کئے گئے ہیں اس پر سختی سے عمل آوری کے احکامات دئے گئے ہیں ۔ اس میں کمی و بیشی کا وہ امتیاز نہیں رکھتی تاہم انہوں نے کہا کہ تحقیقات منصفانہ ہوں گے ۔ کسی قسم کی دھونس ، دھاندلی ، جانب داری و سفارش کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا ۔ اگر مستحق افراد کی حق تلفی ہو رہی ہو تو و ضروری نشاندہی کرنے پر وہ انصاف دلوائیں گی ۔ اس وفد میں برسر اقتدار بی جے پی ارکان بلدیہ کے علاوہ تلگودیشم مسٹر ماروتی ، کانگریس کے رمیش ، راجو ، مجلس کے محمد تقی چاند ، معاون ارکان بلدیہ تاج الدین ٹی آر ایس کی رکن بلدیہ شریمتی لکشمی بھی شامل تھیں ۔

TOPPOPULARRECENT