Wednesday , December 12 2018

فوڈ سیکوریٹی کارڈز کے درخواستوں کی وصولی جاری

نارائن پیٹ /13 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کمشنر بلدیہ نارائن پیٹ مسٹر سمیا کے پریس نوٹ کے بموجب نارائن پیٹ کے 23 وارڈوں کے منجملہ 18 سنٹروں میں فوڈ سکیوریٹی کارڈ اور وظائف کی اجرائی کیلئے درخواستیں قبول کی جارہی ہیں ۔ جو لوگ اس سے قبل درخواست پروفارما پر درخواست داخل کئے ہیں ان کی درخواستیں رد کی جارہی ہیں ۔ اب صرف ایک سادہ کاغذ پر درخ

نارائن پیٹ /13 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کمشنر بلدیہ نارائن پیٹ مسٹر سمیا کے پریس نوٹ کے بموجب نارائن پیٹ کے 23 وارڈوں کے منجملہ 18 سنٹروں میں فوڈ سکیوریٹی کارڈ اور وظائف کی اجرائی کیلئے درخواستیں قبول کی جارہی ہیں ۔ جو لوگ اس سے قبل درخواست پروفارما پر درخواست داخل کئے ہیں ان کی درخواستیں رد کی جارہی ہیں ۔ اب صرف ایک سادہ کاغذ پر درخواست دینی ہوگی ۔ گھر کے تمام افراد کے آدھار کارڈ نمبر کا اندراج اور اگر سابقہ راشن کارڈ رکھتے ہوں تو اس کا نمبر یا زیراکس منسلک کیا جائے اور درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 اکٹوبر مقرر ہے ۔ یہ ضلع کلکٹر محبوب نگر کے احکامات کی روشنی میں پریس نوٹ جاری کیا جارہا ہے ۔ راشن کارڈ گیرندے بھی اپنے کارڈ کی تجدید کیلئے درخواست داخل کریں ۔ 16 اکٹوبر سے تحقیقات کا آغاز عمل میں آئے گا اور عنقریب نئے فوڈ سیکوریٹی کارڈ کی اجرائی عمل میں آئے گی ۔ وظائف کیلئے متعلقہ اسنادات منسلک کرنا ضروری ہوگا ۔ بصورت دیگر درخواستیں رد کی جائیں گی ۔ انہوں نے نارائن پیٹ بلدی حدود میں قائم سنٹروں سے عوام کو استفادہ کرنے کی اپیل کی تاکہ وقت مقررہ کے ا ندر عوام اپنی اپنی درخواستیں داخل کرسکیں ۔ شکایتوں کی سنوائی کیلئے راہت طور پر دفتر مجلس بلدیہ نارائن پیٹ کے کاونٹر سے بھی رجوع ہوسکتے ہیں ۔دریں اثناء جناب محمد ظہیرالدین ، سماجی کارکن و قائد ٹی آر ایس نے کمشنر بلدیہ سے مطالبہ کیا کہ ریاست تلنگانہ کی دوسری سرکاری زبان اردو میں بھی درخواستیں قبول کی جائیں کیونکہ نارائن پیٹ مجلس بلدیہ کے حدود میں 30 فیصد سے زائد اردو داں آبادی موجود ہے ۔

TOPPOPULARRECENT