Tuesday , January 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / فوڈ سیکوریٹی کارڈ اور وظائف کے درخواستوں کی وصولی

فوڈ سیکوریٹی کارڈ اور وظائف کے درخواستوں کی وصولی

جگتیال /29 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر جگتیال میں فوڈ سیکوریٹی کارڈ اور مختلف وظائف کیلئے شہر کے مختلف وارڈس منعقدہ مرکز پر درخواستیں یکم نومبر تک وصول کئے جائیں گے ۔ عوام سے استفادہ کرنے آر ڈی او جگتیال ایس پدماکر نے خواہش کی ۔ ان خیالات کا اظہار آج شام بلدیہ کونسل ہال میں کونسلرس کے ساتھ منعقدہ اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ جگت

جگتیال /29 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) شہر جگتیال میں فوڈ سیکوریٹی کارڈ اور مختلف وظائف کیلئے شہر کے مختلف وارڈس منعقدہ مرکز پر درخواستیں یکم نومبر تک وصول کئے جائیں گے ۔ عوام سے استفادہ کرنے آر ڈی او جگتیال ایس پدماکر نے خواہش کی ۔ ان خیالات کا اظہار آج شام بلدیہ کونسل ہال میں کونسلرس کے ساتھ منعقدہ اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ جگتیال میں یکم نومبر سے 7 نومبر تک درخواستیں حاصل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ ضلع کلکٹر کی جانب سے اچانک کل سے درخواستیں لینے کے احکامات پر کونسلرس نے اعتراض کیا اور ٹی آر ایس حکومت پر تنقید کی عوام پہلے ہی پریشان ہے ۔ اچانک تاریخ کی تبدیلی سے عوام کو مشکلات پیش آنے کی کونسلر نے آر ڈی او کو بتایا کہ تاریخ میں توسیع کرنے کی خواہش کی جس پر آر ڈی او نے بتایا کہ ریاست میں تمام اضلاع میں رورل کے ساتھ اربن علاقوں میں درخوساتوں کی وصولی کی جائیںگی ۔ لیکن ضلع کریم نگر میں یکم نومبر سے 7 نومبر کا اعلان کیا گیا ۔ جبکہ ضلع کریم نگر میں رورل میں کام مکمل ہوچکا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سادے کاغد پر درخواست دے سکتے ہیں ساتھ میں آدھار کارڈ کا زیراکس کاپی لگانے کی بات کہی اور انہوں نے کہا کہ وظائف کیلئے وظیفہ پیرانے سالی کیلئے خاندان میں صرف ایک فرد جس میں 65 سال مکمل کرنے والے وظیفہ کو دیا جائے گا اگر دونوں 65 سال مکل ہوتو خاتون کو وظیفہ دیا جائے گا اور بیواؤں کیلئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی زیراکس کاپی لگاکر دینے کی بات کہی اور معذورین کے وظائف کیلئے کریم نگر کیمپ میں سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والوں کو ہی وظائف کی منظوری عمل میں آئے گی ۔ لہذا اس سرٹیفکیٹ کی زیراکس کاپی لگاکر دینے کی بات کہی اور اس موقع پر کونسل نے ریاستی وزراء کی جانب سے مطلقہ خواتین کو بھی وظائف دینے کی بات کہی ۔ آر ڈی او نے کہا کہ سرکاری احکامات جو ہمیں وصول ہوئے ہیں اس کے مطابق ہم بتارہے ہیں اگر اس طرح کے احکامات وصول ہونے پر ہم ان پر عمل کریں گے ۔ اس موقع پر تحصیلدار پرمود اور چیرپرسن ٹی وجیہ لکشمی اور انچارج کمشنر رامچندر راؤ اور دوائس چیرمین سراج الدین منصور کونسلرس عبدالباری ، ذوالفقار کوآپشن ممبر اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT