Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / فوڈ سیکوریٹی کارڈ سرٹیفیکٹس درخواستوں کی تاریخ میں توسیع

فوڈ سیکوریٹی کارڈ سرٹیفیکٹس درخواستوں کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد 14 اکٹوبر (سیاست نیوز ) تلنگانہ حکومت نے فوڈ سکیوریٹی کارڈ، پنشن ،کاسٹ اور انکم سرٹیفکیٹس کے حصول کیلئے درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں 20 اکٹوبر تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے عہدیداروں کو ہدایات جاری کی۔ اس سلسلہ میں تمام ضلع کلکٹرس اور متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ مختلف گوشوں سے حکومت کو نمائندگی کی گئی تھی کہ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ میں توسیع کی جائے کیونکہ عوام کو ہجوم کے باعث سرٹیفکیٹ کے حصول میں دشواریوں کا سامنا ہے۔ شہر اور اضلاع میں قائم کئے گئے مراکز پر گذشتہ چند دنوں سے کافی ہجوم دیکھا جارہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT