فوڈ سیکوریٹی کارڈ ہولڈرس کو ضروری اشیاء کی سربراہی

جاریہ ماہ کے کارڈ س کی اجرائی، ایف پی شاپ کارڈ گیرندوں کی تفصیلات

جاریہ ماہ کے کارڈ س کی اجرائی، ایف پی شاپ کارڈ گیرندوں کی تفصیلات
حیدرآباد ۔ 2 ۔ مارچ (پریس نوٹ) محکمہ امور صارفین ، اغذیہ و سیول سپلائیز نظام تقسیم عامہ کے تحت غریب سے غریب تر اور سطح غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے عوام کو ہر ماہ فوڈ سیکوریٹی فراہم کرنے کیلئے ضروری اشیاء سربراہ کر رہا ہے ۔ یہ ضروری اشیاء مجاز فیر پرائز شاپ ڈیلرس کے ذریعہ ہر ماہ سبسیڈائز قیمتوں میں سربراہ کی جاتی ہیں۔ اس طرح چیف راشننگ آفیسر کے معائنوں کے دوران یہ بات معلوم ہوئی کہ ایف پی شاپ ڈیلرس ان اشیاء کو حکومت کی مصرحہ قیمت سے زیادہ میں فروخت کر رہے ہیں۔ اسی لئے عوام کو آگاہ کیا گیا کہ فی شخص چاول 6 کیلو ، ایک روپیہ فی کیلو، شکر نصف کیلو فی ایف ایس سی جو 6 روپئے 75 پیسے میں، گیہوں ایک کیلو فی ایف ایس سی برائے 7 روپئے ، آٹا ایک کیلو فی ایف ایس سی برائے 16 روپئے 50 پیسے ، آر جی دال ایک کیلو فی ایف ایس سی برائے 500 روپئے اور کیروسین آئیل ایک لیٹرس (برائے سنگل سلینڈر ہولڈر) برائے 15 روپئے فی لیٹر اور 4 لیٹرس (برائے نوگیس کنکشن) سربراہ کی جا رہی ہیں۔ تاہم استفادہ کنندوں کو فوڈ سیکوریٹی کارڈ سلپس برائے ماہ مارچ جاری کی جارہی ہیں جو ایف پی شاپ ڈیلرس سے حاصل کی جاسکتی ہیں اور اگر کوئی تصحیح ہو تو کر کے واپس کی جاسکتی ہیں۔ درخواست گزار ایف ایس سی کی تفصیلات می سیوا سے آدھار نمبر کی بنیاد پر حاصل کرسکتے ہیں۔ ایف ایس سی ہولڈرس کی سہولت کی خاطر تمام ایف پی شاپس پر کارڈ ہولڈرس کی تفصیلات چسپاں کی گئی ہیں۔ فیر پرائز شاپ کے باہر شکایت کیلئے باکس رکھا گیا ہے ۔ اگر کوئی شکایت ہو تو اس میں ڈال سکتے ہیں۔ تمام استفادہ کنندوںکو ضروری اشیاء کے حصول کے وقت فیر پرائز شاپ ڈیلرس کے پاس بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات داخل کی جانی چاہئے جو اشیاء حاصل کی گئی ہوں صرف اس کیلئے دستخط کی جائے نہ کہ تمام اشیاء کیلئے اس طرح عمل کرتے ہوئے دشواریوں سے جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT