Sunday , February 18 2018
Home / Top Stories / فوڈ وینڈر کے گرم تیل پھینکنے کی وجہہ سے ایک شخص شدید طور پر جھلس گیا

فوڈ وینڈر کے گرم تیل پھینکنے کی وجہہ سے ایک شخص شدید طور پر جھلس گیا

تھانے۔دل کو دہلادینے والے ایک واقعہ میں سڑک کے کنارے پر موجود چائنس فاسٹ فورڈسنٹر کے مالک نے 29سال کے ایک گاہک پر گرم تیل اس وقت پھینکا جب اس نوجوان نے کھانے کے متعلق شکایت کی

۔تھانے کے الاس نگر میں پیش آیا تمام و اقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوا۔خبرکے مطابق منگل کے روز 11:30بجے کے قریب میں متاثر ویکی مہاسکی اپنے تین دوستوں کے ساتھ کھانے کے لئے آیا۔پھر اس کے بعد بل کو لیکر دونوں میں تصادم پیش آیا۔

اس 43منٹ کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں گاہک مالک پر کچھ چیز پھینکتا دیکھائی دیتا ہے۔ جس کے جواب میں ملزم ایک جگ پکڑ کر اس میں گرم تیل لیتا ہے اور متاثر ہ نوجوان پر پھینکتا ہے۔جس کے وجہہ سے ویکی کے چہرے پر جھلسنے کے سبب کافی زخم بھی ائے ہیں۔

ائی پی سی کی دفعہ 323‘324اور 34کے تحت ہوٹل کے مالک اورعملے پر کیس درج کیاگیا ہے اور تحقیقات بھی جاری ہے

TOPPOPULARRECENT