Sunday , April 22 2018
Home / شہر کی خبریں / فوڈ پروسیسنگ پالیسی مرتب کرنے حکومت کافیصلہ

فوڈ پروسیسنگ پالیسی مرتب کرنے حکومت کافیصلہ

۔100حلقوں میں صنعتی یونٹوں کی تجویز ذیلی کمیٹی تشکیل

حیدرآباد ۔ 11؍ فبروری (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں فوڈ پروسیسنگ پالیسی مرتب کرنے کاحکومت تلنگانہ نے فیصلہ کیا ہے۔ اس تعلق سے حکومت نے کابینی ذیلی کمیٹی کا تقرر کی ہے ۔ اور ریاست تلنگانہ میں فی الوقت 100 حلقہ جات اسمبلی میں فوڈ پراسیسنگ انڈسٹریز قائم کرنے پر حکومت سنجیدگی سے غور کر رہی ہے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ وزیرزراعت پورچارم سرینواس ریڈی کو بحیثیت صدرنشین وزیر فینانس و سیول سپلائز ای راجندر ’ وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ‘ وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و بلدی نظم و نسق کے ٹی راماراؤ اور وزیر جوپلی کرشناراؤ اس ذیلی کمیٹی کے ارکان ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق بتایاجاتاہے کابینی ذیلی کمیٹی ریاست تلنگانہ کے حالات کا مکمل جائزہ لیکر اندرون تین ماہ فوڈ پراسیسنگ پالیسی کے تعلق سے حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری حکومت تلنگانہ ایس کے جوشی نے احکامات جاری کئے اور ان احکامات کی روشنی میں پارتھا سارتھی ‘ پرنسپال سکریٹری ریاستی محکمہ زراعت کابینہ ذیلی کمیٹی کے کنوینر ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT