فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کی ہیئت ترکیبی میں تبدیلی کی مخالفت

نئی دہلی۔/23جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی ایم نے آج مرکزی حکومت کی ایک اعلیٰ اختیاری کمیٹی کی جانب سے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کی ہئیت ترکیبی میں تبدیلی کی سفارش پر شدید اعتراض کیا ہے، اور کہا کہ یہ دراصل ہندوستان کے عوامی تقسیم نظام ، غذائی اشیاء کی حصولیابی اور محفوظ ذخیرہ ( اسٹوریج ) کے نظام کو تیار کرنے کا خفیہ منصوبہ ہے تاکہ ایف سی آ

نئی دہلی۔/23جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) سی پی ایم نے آج مرکزی حکومت کی ایک اعلیٰ اختیاری کمیٹی کی جانب سے فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کی ہئیت ترکیبی میں تبدیلی کی سفارش پر شدید اعتراض کیا ہے، اور کہا کہ یہ دراصل ہندوستان کے عوامی تقسیم نظام ، غذائی اشیاء کی حصولیابی اور محفوظ ذخیرہ ( اسٹوریج ) کے نظام کو تیار کرنے کا خفیہ منصوبہ ہے تاکہ ایف سی آئی کو خانگی تاجروں کے حوالہ کیا جاسکے۔ شانتا کمار کمیٹی کی سفارشات پر تنقید کرتے ہوئے سی پی ایم پولیٹ بیورو نے کہا کہ عوامی تقسیم نظام کو برقرار رکھنے کے لئے نہ صرف رائے عامہ ہموار کی جائے گی بلکہ حکومت کے مجوزہ اقدام کے خلاف جدوجہد کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT