Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / فوکس کی کاوشوں سے دس قیدیوں کی رہائی کے انتظامات

فوکس کی کاوشوں سے دس قیدیوں کی رہائی کے انتظامات

آج میلاد بلڈ ڈونیشن کیمپس، مولانا احسن الحمومی و دیگر کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔11ڈسمبر(سیاست نیوز) میلا دالنبی ؐکے مبارک موقع پر فوکس اور ارشاد المسلمین کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے مجوزہ خون کا عطیہ کیمپ کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے مولانا احسن الحمومی نے کہاکہ نبی ؐ دوجہاں کی میلا د مبارکہ سارے انسانیت کے لئے امن او ررحمت کاپیغام ہے اور اس موقع پر ہم اپنے خون کاعطیہ دیکر اس بات کے پیغام کو عام کریں کہ امت محمدیؐ انسانیت کی خدمت پر مامور کی گئی ہے۔ آج یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران مولانا احسن الحمومی نے کہاکہ مذکورہ خون کا عطیہ کیمپ میںحاصل کیاگیا خون تھلسیما کے مریضوں کے علاوہ سرجری اور دیگر ضرورتوں کے مطابق مستحق مریضوں میںتقسیم عمل میںلائی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے یہاں سے ایک ٹوکن دیاجاتا ہے جس کے ذریعہ ضرورت مند بلڈ گروپ کے مطابق خون حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پچھلے سات سالوں سے ہم یہ خون کا عطیہ کیمپ منعقد کرتے آرہے ہیںجس سے ہزاروں ضرورت مندوں کی ضررتیں پوری ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس سال سنٹرل لائبریری افضل گنج اورسکندر آباد میںعیدگاہ بالمرائی پیراڈئز اور ڈیوائن اسکول سکندر آباد میںبلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کئے جارہے ہیںجہاں پر ہزاروں کی تعداد میںمسلم نوجوانوں کی شرکت متوقع ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ مذکورہ مقاما ت پر 12ڈسمبر کے روزصبح دس تا شام 5بجے کیمپ جاری رہے گا جہاں پر خواتین کے لئے علیحدہ انتظام کیاجائے گا۔مولانا احسن الحمومی نے بتایاکہ اس کے علاوہ ایک اور عظیم کام بھی ہے جو نبی پاکؐ کی عظیم سنت ہے او روہ قیدیوں اور غلاموں کو آزاد کرانا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس سال سے ہم میلا دالنبی کے مبارک مسعود موقع پر قیدیوں کو آزادکرانے کی مہم شروع کی ہے اور اس سلسلہ 13ڈسمبر کو تین قیدی جیل سے رہاہونگے جو معمولی واقعات اور فرضی الزامات کے تحت جیلوں میںبند تھے اور ان کے پاس اپنی ضمانت کے لئے پیسے بھی نہیںہیں۔مولانا احسن الحمومی نے بتایا کہ اس کے علاوہ ائندہ ہفتوں میںمزید سات قیدی جیل سے رہا ہونگے اسی طرح ہر سال دس قیدیوں کو رہا کروانے کی مہم کا اس سال سے ہم نے آغاز کیااور ہمیںامید ہے کہ ہماری یہ مہم بلڈ ڈونیشن کیمپ کی طرح مقبولیت حاصل کریگی۔اس موقع پرمولانا محسن الحمومی بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT