Monday , December 11 2017
Home / دنیا / فوکوشیما کے مقامی افراد ہنوز خوفزدہ

فوکوشیما کے مقامی افراد ہنوز خوفزدہ

فوکوشیما ۔ 7 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فوکوشیما میں آج بھی لوگ خوفزدہ ہیں اور کبھی کبھی تو ساری رات جاگ کر گذارتے ہیں حالانکہ 2011ء میں جو جان لیوا واقعہ رونما ہوا تھا، اس کے بعد حالات معمول پر آچکے ہیں لیکن جیسا کہ کہا جاتا ہیکہ زخم مندمل ہونے میں کافی عرصہ لگ جاتا ہے۔ اٹامک ڈیساسٹر کے بعد جاپان نے گذشتہ ماہ اپنے 50 نیوکلیئر پلانٹس کو دوبارہ شروع کردیا ہے جو گذشتہ ساڑھے تین سال سے بند پڑے تھے۔ چار سال قبل ساری دنیا نے اپنے اپنے ٹیلیویژنس پر دیکھا کہ فوکوشیما ڈائچی نیوکلیئر پلانٹ جنہیں انتہائی مہارت سے تیار کیا گیا تھا، 9.0 کی شدت والے زلزلہ اور سونامی سے متاثر ہونے کے بعد، یکے بعد دیگرے دھماکے سے پھٹ گئے۔ ٹیلیویژن پر لوگوں نے جو کچھ دیکھا وہ انہیں خوفزدہ کرنے کیلئے کافی تھا جبکہ ان افواہوں نے بھی زبردست رول ادا کیا کہ دھماکوں کے بعد تابکاری مادے کا اخراج شروع ہوچکا ہے جو ہزاروں لوگ کو موت کی نیند سلادے گا حالانکہ جاپانی انجینئرس نے حالات پر بہت جلد قابو پا لیا تھا لیکن فوکوشیما کے مقامی افراد کے لئے وہ واقعہ ہنوز ناقابل فراموش ہے۔

TOPPOPULARRECENT